Friday, 21 December 2012

Pirmahalupdates,



(پیرمحل (راحیل گجر سے )
روٹا ویٹر مارنے کے تنازعہ پر ٹریکٹر سوار کو موٹرسائیکل سوار نے اپنے ساتھیوں سمیت تشددکانشانہ بنانے سمیت مختلف واقعات میں چار افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر765گ ب کا رہائشی جاوید ولد زیارت ٹریکٹر پر روٹا ویٹر ڈالے آرہا تھاکہ قریب سے گذرتے ہوتے روٹا ویٹر موٹرسائیکل سوار محمد سلیم کو لگ گیا جس نے اپنے ساتھیوں کو بلاکر ٹریکٹر سوار جاوید کو بہیمانہ تشددکانشانہ بنایا چک نمبر674/15گ ب کی رہائشی شاہدہ زوجہ ظفر اقبال اپنی بیٹی کو لینے موضع محرم کاٹھیہ گئی تو اس کے داماد الطاف ولد رمضان نے اپنی ساس کوبیوی نہ بھیجنے پر تشددکرکے زخمی کرڈالا درآباد سندیلیانوالی کا رہائشی رکشہ ڈرائیور محمد رمضان ولد غلام قادر کو رکشہ کا کرایہ مانگنے پر شرافت علی نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر688/28گ ب کا رہائشی محمد موسٰی ولد محمد اسلم گلی میں جارہا تھاکہ تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نے ٹکر مارکر شدید زخمی کرڈالا اورفرارہوگیا زخمیوں کوسول ہسپتال میں طبی امدا ددی گئی 

No comments:

Post a Comment