(پیرمحل (راحیل گجر سے )
محکمہ اوقاف کی غفلت یالاپرواہی پیرسید ظفر قدوائی المعروف کراچی والے پیر با با قدوائی اسٹیڈیم پر جگہ جگہ گڑھے اور قبضہ مافیا کاراج غفلت لاپرواہی سے بارشوں کے باعث جگہ جگہ گڑھے پڑنے اور قبضہ مافیا کے قبضہ کرنے سے وسیع عریض گراؤنڈعدم توجہی کا شکار تفصیل کے مطابق حارث آباد اور سی پلاٹ کے درمیان معروف روحانی شخصیت پیرسید ظفر قدوائی المعروف کراچی والے کا مزار موجود ہے جس کا انتظام محکمہ اوقاف کے ذمہ ہے دربار کے ساتھ وسیع وعریض گراؤنڈ موجود ہے جس پر عرس کے موقع پر رنگا رنگ تقاریب منعقد ہوتی ہے محکمہ اوقاف انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے گراؤنڈ میں جگہ جگہ بارش کے باعث گڑھے پڑ گئے جبکہ قبضہ مافیا نے گراؤنڈ کی جگہ پر قبضہ کرکے آگے فروخت کرنا شروع کردیا جس سے وسیع عریض گراؤنڈ قبضہ مافیا کی نذر ہورہا ہے راحیل گجر ، مظفر علی گجر ، نے محکمہ اوقاف کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرسید ظفر قدوائی گراؤنڈکو قبضہ مافیا سے واگذارکروایاجائے تاکہ ملک بھر سے آنے والے زائرین سمیت مقامی ہزاروں مریدین کو عرس کے موقع پر رنگا رنگ تقاریب میں شمولیت کاموقع مل سکے
No comments:
Post a Comment