Thursday, 20 December 2012

Pirmahalupdates,

pirmahalupdates, 


پیرمحل شہر اور گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،شہر میں 12گھنٹے جبکہ دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے ،رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کے باعث سارا شہر اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ،جسکے باعث چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،بجلی کی بندش کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہورہا ہے ،جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باوجود بلوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ،جسکے باعث صارفین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ،عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے
pirmahalupdates, 
نظریاتی طور پر نسل نو کے ذہنوں کی آبیاری وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ،نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی اور لوٹ مار کے باعث ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ،جب نظریاتی سرحدیں کمزور اور مملکت کی بھاگ ڈور چور لٹیروں اور بے ضمیرلوگوں کے ہاتھ میں ہو تو ملکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں ، جس طرح اسلامی تاریخ میں مسلمان کربلا کے سانحہ کو کبھی نہیں بھلا سکتے ،اسی طرح پاکستان کی تاریخ میں سقوط ڈھاکہ کے باب کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا،ان خیالات کا اظہار سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار رانا محمد انور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے ’’سقوط ڈھاکہ‘‘ کے موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ،رانا محمد انور نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور حماقتوں کے باعث آج ملک میں پھر1971ء جیسے حالات پیدا ہورہے ہیں ،ملک کے تمام لوگ برابر ہیں ،ملک میں بسنے والے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے ،تاکہ اس طرح کے سانحات رونما نہ ہوں ۔
Pirmahalupdates,
 
صدرزرداری اورراجہ پرویز مشرف کی انجمن ستائش باہمی پاکستان کے سترہ کروڑعوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے پچھلے پانچ سال کرپشن کی نذرہوگئے، سیاسی پارٹیوں اورووٹرزنے انتخابات اوربدعنوان حکمران ٹولے کے احتساب کی تیاریاں شروع کردیں۔این آراوبرانڈ حکمرانوں نے ملک وقوم کی بجائے فردواحد کے ساتھ وفاداریاں نبھارہے ہیں ان خیالات کا اظہار عبدالشفیق میو تحصیل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلعی ممبر بیت المال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا یہ لوگ پاکستان کے قومی مفادات کی بجائے فردواحد کے نجی ایجنڈے کی حفاظت کرتے کرتے ایک دشمن کی حیثیت سے عدلیہ کے مدمقابل میدان میں اترآئے پیپلزپارٹی والے جمہوری قوتوں اورقومی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈاکرکے اپنی خفت نہیں مٹاسکتے،درحقیقت وہ شرافت ،دیانت اورصداقت کی صفات سے عاری ہیں۔صدرزرداری اورراجہ پرویز مشرف ایک دوسرے کی قصیدہ خوانی اورآئین سے چھیڑخانی کرتے ہوئے عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے ،ان دنوں نے جو انجمن ستائش باہمی بنائی ہوئی ہے عوام کواس میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ صدراوروزیراعظم نے ایک دوسرے کاعہدہ بچاتے بچاتے قومی اداروں کوکمزوراورآئین کوبلڈوزکردیا۔ملک بھرمیں پھیلی بے یقینی اور بے چینی ارباب اقتدار کے جارحانہ رویوں کانتیجہ ملک وقوم کو بھگتنا پڑرہا ہے مسلم لیگ ( ن ) اقتدار میں آتے ہی کرپٹ حکمرانوں کو کالا پانی بھیج دے گی 

No comments:

Post a Comment