(پیرمحل (راحیل گجر سے )
مسلم لیگ ن کے وزیر اعلیٰ میاں شہبازشریف کی طرف سے پیرمحل کو دوسری مرتبہ تحصیل بنانے کے وعدہ کو ایک ماہ 6دن گذرنے کے باوجود تحصیل بنانے کے وعدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر پیرمحل تحصیل بناؤتحریک کے عہدیداروں صدر رانا محمد شفیق سابق ہاکی اولمپیئن ، چیئرمین ڈاکٹر مقصود شناور ، جنرل سیکرٹری میاں زاہدحسین ایڈوکیٹ ،کنوینئر نعیم اخترجانباز سیکرٹری نشرواشاعت رانامحمد حبیب خان نے وعدہ پورا کروتحریک چلانے کا اعلان کردیا رانامحمد شفیق صدر پیرمحل تحصیل بناؤ تحریک نے کہا پیرمحل کو تحصیل بنانے پر سیاست کرنے والے پہلے اپنے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے حلقہ کے عوام سے پہلی مرتبہ ساڑھے چارسال قبل اور دوسری مرتبہ ایک ماہ چھ دن قبل کیے گئے وعدے کو پورا کرواتے توا ن کی جماعت مسلم لیگ ن کے لیے ایک کریڈٹ ہوتا ان کے مقامی عہدیدار کس منہ سے پیرمحل تحصیل بنانے کے دعوے کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کے درپے ہیں انہوں نے کہا سستی شہرت کا وقت گذر چکا ہے عوام سچائی اور جھوٹ کو اب پہنچان چکے ہیں اب پیرمحل کو تحصیل بنانے کا کوئی بھی جھوٹا وعدہ عوام کو قبول نہ ہے اگر حلقہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کو اپنی بقاء عزیز ہے تو پہلی مرتبہ ساڑھے چارسال قبل اور دوسری مرتبہ ایک ماہ چھ دن قبل مسلم لیگ ن کے وزیر اعلیٰ میاں شہبازشریف کی طرف سے پیرمحل کو تحصیل بنانے کے وعدہ پر عملدرآمدر کروانا ہوگا ورنہ وعدہ خلافی کا نتیجہ آئندہ آنے والے الیکشن میں حکمرانی کا خواب دیکھنے والوں کو معلوم ہوجائے گا
No comments:
Post a Comment