Friday, 21 December 2012

Pirmahalupdates,


(پیرمحل (راحیل گجر سے )

نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر میں تجاوزات کی بھرمار ، بازاروں سے گزرنا محال ہو گیا ، تفصیل کے مطابق مین بازار پیرمحل کریانہ بازار غلہ منڈی پیرمحل میں تجاوزات نے بازار تنگ کر دئیے ، بعض دکانداروں نے تو اپنی دکانوں کے تھڑوں کو بھاری کرایوں کے عوض کرایہ پردے رکھا ہے اور مین بازارکریانہ بازارغلہ منڈی بازار ، میں خواتین خریداروں کے علاوہ سکول جانے والی طالبات کا گذرنا تک محال بتایا دیا گیا ہے ، جبکہ نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کے ذمہ داران سب کچھ کھلی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں چیف آفیسر چوہدری عبدالستاراردگرد کی بستیوں اور دیگر سڑکات پر آپریشن کرتے نظر آتے ہیں مگر انتہائی فوری نوعیت کے بازاروں 
کاروائی سے گریزاں ہے میاں اخترعلی فقیر سماجی شخصیت سمیت سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوب ٹیک سنگھ ٹی ایم اوکمالیہ ، اے سی کمالیہ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور مین بازار پیرمحل کریانہ بازار غلہ منڈی پیرمحل میں تجاوزات کو دورکیا جائے 
(پیرمحل (راحیل گجر سے )  
 

ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج کا کمالیہ میں کیمپ ختم کرنے پر وکلائکا احتجاج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ تفصیلات کے مطابق تحصیل کمالیہ میں مقدمات کی زیادتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ سیشن جج نے مستقل ا یڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج کے علاوہ سائلین کی سہولت کے لےئے اضافی ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج کو ہفتہ میں تین دن کیمپ کمالیہ کے نام پر مقدمات کی سماعت کرنے کے لےئے مقرر کیا تھا یہ سلسلہ کافی عرصہ سے جاری تھا اور عوام مستفید ہو رہے تھے مگر اچانک یہ سہولت ختم کر دی گئی جس پر آج وکلاء نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ اس کیمپ کی سہولت فوری بحال کی جائے۔
(پیرمحل (راحیل گجر سے )

سرکاری اینٹیں چوری کرنے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او چوہدری پرویز اختر نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ شب نواحی گاؤں چک نمبر 712گ ب میں ملزمان امین وغیرہ نے سرکاری نالہ توڑ کر اینٹیں چوری کر لیں جس پر پولیس نے امین اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

No comments:

Post a Comment