Saturday, 1 December 2012

pirmahalupdates,


جمہوری عمل میں سطحی نعروں اور پراپیگنڈہ سے عوام کومستقل طور پر بہلائے رکھنا ممکن نہیںآنے والے وقت میں وہی قوم کا لیڈر ہوگا جوان کو جاری بحرانوں سے نکالنے کی طاقت رکھتا ہوان خیالات کا اظہار رانامحمد شفیق سابق ہاکی اولمپیئن امیدوار برائے پنجاب اسمبلی نے حلقہ پی پی89کے نوجوانوں کو روزگار کے حوالہ سے درپیش مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم غریب عوام کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے خدمت خلق کے مشن سے سرشار ہو کر عوام کی خدمت کر رہاہوں جس کے لیے میرے دروازے ہروقت کھلے ہے کہ دھونس اور جبر سرکاری مشینری کے ذریعے عوام کے جسموں پر تو شاید فتح حاصل کی جا سکتی ہے مگر دل فتح نہیں کیے جا سکتے تاریخ کا سبق ہی ہے کہ انسانیت کی قدر نہ کرنے والے ان کے ساتھ توہین آمیز سلوک کرنے والے کبھی بھی عوام اور مورخین کی نظر میں عزت کی جگہ نہیں پاتے انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو گلیوں، نالیوں ، سڑکوں پر توجہ دینے کی بجائے نظام کی اصلاح کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اور عوام کی داد رسی کی ضرورت ہے ، نیز دفاتر کے اندر اپنی درخواستیں لیکر گھومنے والے افراد کے کام میرٹ پر ہو سکیں ، سرکاری محکموں میں لوٹ کھسوٹ کرپشن اور فائل کو چلانے والے سپیڈمنی (رشوت) کو روکنے کی ضرورت ہے تا کہ عوام محض چہروں کی تبدیلی نہیں عملاً ریلیف محسوس کریں پیرمحل تحصیل بناؤ تحریک سمیت نہر ی پانی کے بنیادی مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہوگی انشاء اللہ حلقہ کے عوام کو مایوس نہیں کرونگا پی پی 89جوکہ میر اآبائی حلقہ بھی ہے میں عملی خدمت کرنے کے لیے کا م کاآغاز کیا اانہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کونوکریوں کا جھانسہ دے کر ووٹ حاصل کرکے اسمبلیوں میں جاکر اپنے وعدوں کو بھول گئے ان سیاستدانوں نے نہ تو ا س علاقہ میں کوئی انڈسٹری لگائی اور نہ ہی اس علاقہ کو انڈسٹری زون کا درجہ دلایا جبکہ سرکاری لینڈ جوکہ وسیع علاقہ خالی پڑی ہوئی ہے اگر اس علاقہ کو انڈسٹریل زون کا درجہ دلوالیا جاتا تو نہ صرف بے روزگاری کا خاتمہ ہوتا بلکہ اس علاقہ میں خوشحالی کا دور دورہ ہوتا ان سیاستدانوں کو صر ف اپنا مفاد عزیز ہے کیونکہ اگر اس حلقہ کے عوام پڑھ لکھ کر برسرروزگار ہوجاتے تو انہیں کون ووٹ دیتا ؟ اس وجہ سے ان سیاستدانوں نے اس حلقہ کے عوام کو ناخواندہ اور بے روزگار رکھ کر اپنا مفاد حاصل کرنا چاہا اب حلقہ کے عوام انہیں پہچان چکے ہے حلقہ کے عوام نے میری حوصلہ افزائی کرکے میرے حوصلے بڑھادیے ہیں عوامی محبت کے پیش نظر اپنے تمام تروسائل کو حلقہ کے عوام کے لیے وقف کردیا ہے

No comments:

Post a Comment