Saturday, 1 December 2012

pirmahalupdates,


عبدالشفیق میو تحصیل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کہا ملک میں گرانی کا طوفان جاری ہے وفاقی، حکومت غریب عوام کے لہو کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لینا 
چاہتی ہے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں ،بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے سے ملک میں گرانی کا طوفان برپا ہے دودھ ،گھی چینی ،دالیں ،چاول ،گوشت ،پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ہاتھو ں گروی رکھ دیا گیا ہے جن کے اشاروں پر متواتر بطور ایندھن استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے جس سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں جو غریب آدمی کی پہنچ سے بہت دورہوتی ہیں انھوں نے کہا کہ گزشتہ دس ماہ میں کئی بار بجلی گیس اور پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے مہنگائی میں 200%سے بھی زائد اضافہ ہوا ہے مڈل کلاس کو سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی محال ہو گیاہے ،کرپشن ،بے روز گاری اور گرانی کے طوفان کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی اقدار تباہ ہورہی ہیں عوام کا معیار زندگی مسلسل پستی کی جانب رواں دواں ہے پورا ملک گرانی کے طوفان کے خلاف سراپا احتجاج بنا ہوا ہے لیکن افسوس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی انھوں نے کہا کہ روٹی ،کپڑااور مکان کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کرنے والی حکومت عوام سے دو وقت کی روٹی تن سے کپڑا اور سر سے چھت کا سایہ بھی چھین لینا چاہتی ہے حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر غریب عوام کے لہو کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لینا چاہتی ہے انھوں نے کہا کہ اگر حکومت نے عوام کا معاشی قتل عام بند نہ کیا اور فوری ریلیف نہ دیا گیاملک کو درپیش سنگین مسائل کے حل کے لئے قومی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھنا ہو گاکیونکہ جب ذاتی اور ملکی مفادات کا ٹکراؤ ہوتا ہے تو نقصان عوام کو پہنچتا ہے

No comments:

Post a Comment