Friday, 30 November 2012

pirmahalupdates,

Pirmahalupdates, 
جمہوریت کے فروغ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی اتفاق اتحاد کی ضرورت ہے ملک میں جاری بحرانوں کو اسی وقت ختم کیا جاسکتا ہے جب ہر ادارہ اپنی اپنی ذمہ داری محسوس کرے ان خیالات کا اظہار حاجی شفقت رسول چیئرمین مارکیٹ کمیٹی پیرمحل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جس ملک کے ادارے مضبوط ہوں ، آزادانہ کام کر رہے ہوں وہ ملک کبھی زوال پذیر نہیں ہوسکتے ، بطور قوم ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے اور آپس کے اختلافات ختم کرنے کیلئے رواداری کے جذبہ کو فروغ دیناچاہیے ۔پاکستان میں موجودہ بحرانوں سے نپٹنے کیلئے قومی ترجیحات پر عمل کیا جائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے ساتھ موجودہ انتہائی گفتہ بہ صورت حال سے نکل سکے انہوں نے کہا کہ آج ملک جس ناگفتہ بہ صور ت حال کا شکار ہے ہمارے درمیان موجود انتشار ناا تفاقی کا نتیجہ ہے آئے روز اس میں اضافہ قوم ملک کو پستی کی طرف لے جارہا ہے تمام پارٹیوں کو جلد ازجلد قومی مفاد میں اس صورت حال سے نکلنا ہوگا اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری ارشد رسول سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ پیرمحل بھی موجودتھے 

No comments:

Post a Comment