حکیم محمد رفیق صد رپاکستان مسلم لیگ (ن) پیرمحل نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا دیرینہ خواب آزادعدلیہ کی بحالی ہی نہیں تھا بلکہ ملکی وسائل کو سامراجی لوٹ کھسوٹ سے نجات اور ملک کے سولہ کروڑ عوام کو جاگیرداروں سرمایہ داروں طالع آزماؤں اور ان کے سامراجی پٹھوؤں سے چھٹکارا دلاکر پاکستان کے عوام کو ایک جمہوری اور آزاد ریاست کے قیام کے لیے تحریک کا آغازکرناتھا انقلابی تبدیلیوں کے لیے انقلابی تحریکوں کا آغاز کرنا پڑتا ہے جوقائد میاں نواز شریف میاں شہبازشریف کی قیاد ت میں ہوچکاہے انتہاپسندوں کی سیاسی حکمرانوں سے لے کر آمر وں تک کسی نہ کسی شکل میں حمایت کے باعث ملک بحرانوں سے دوچارہواکیونکہ یہ ملک دشمن طاقتیں دہشت گردی بنیاد پرستی کا بہانہ بناکر پاکستان کی خود مختاری کو پامال کرنے اور آئین کو یرغمال بنانے سمیت انسانیت کش نظریات کے نفاذ کے خواب دیکھ رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ جس نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان حاصل کیا اور میاں نوازشریف کی قیادت میں ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر بنایا پاکستان کے استحکام اوربقا ء کے لیے سردھڑ کی بازی لگادے گی پاکستان کے استحکام کے لیے جس طرح قائد میاں نواز شریف میاں شہبازشریف کی قیادت میں آزاد عدلیہ کی بحالی کی تحریک کامیاب بنائی اس طرح جاگیرداروں سرمایہ داروں طالع آزماؤں اور ان کے سامراجی پٹھوؤں سے عوام کو چھٹکارا دلاکر پاکستان کو جمہوری اور آزاد ریاست کا دیرینہ خواب پور اکریں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ اسرار احمدپھلوری ، مرزا محمد اعظم مغل ، محمد افضل راہی بھی موجود تھے
No comments:
Post a Comment