Wednesday, 28 November 2012

Pirmahalupdates,

Pirmahalupdates, 
داماد نے سسر کے گھر تین ساتھیوں کو بھینس فروخت کرکے 50ہزارروپے کی رقم لوٹنے کے لیے بھیج دیا ڈکیتی کی نیت سے گھر داخل ہونے والے تین کس ملزمان کو دیہاتیوں نے درگت کے بعد حوالہ پولیس کردیا تفصیل کے مطابق سرور ولد رجب علی کی شادی چک نمبر753گ ب میں ہوئی سرور کے سسر نے 50ہزارروپے مالیت کی بھینس فروخت کی سرور نے اپنے ساتھیوں خضرعباس ولد گل شیر سکنہ کمے شاہ ، شاکر عباس ولد ولی داد سکنہ 678/19گ ب کو کے گھر رقم 50ہزارروپے چھیننے کے لیے بھیج دیا تینوں مسلح ڈاکوؤں واردات کی نیت سے یونہی گھر میں داخل ہوئے تو اہل خانہ نے شور مچادیا جس پر تینوں ڈاکو فصل کماد میں داخل ہوگئے دیہاتیوں نے فصل کو گھیرا ڈال کر تینوں کو پکڑکر درگت کے بعد تھانہ پیرمحل پولیس کے حوالے کردیا جس نے ملزمان سے وارداتوں کے سلسلہ میں تفتیش شروع کردی 

دوکس مسلح افراد کے ہاتھوں لٹنے والے قصاب کا مقدمہ درج یوٹیلٹی سٹور کے تالے توڑ لاکھوں روپے مالیت کا گھی سامان وغیرہ چوری کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ذوالفقار ٹاؤن پیرمحل کے رہائشی رانا ذوالفقارعلی ولد شبیر حسین کو دونامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل نمبرTSK-7906نقدی نوہزارروپے موبائل فون لوٹ لیا تھا تھانہ پیرمحل پولیس نے دوکس نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا چک نمبر674/15گ ب میں قائم یوٹیلٹی سٹور کے تالے توڑکر نامعلوم چور دیڑ ھ لاکھ روپے مالیت کا سامان کریانہ گھی دالیں وغیرہ لے گئے محمد ایوب ولد محمد الیاس ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کی درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا 




No comments:

Post a Comment