Wednesday, 28 November 2012

Pirmahalupdates,


وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا دورہ کمالیہ کے دوران ایم این اے ریاض فتیانہ کے گن مینوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے رامیش کے والدین سے ملاقات انصاف کی یقین دہانی ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کو مزید دولاکھ روپے امداد اداکرنے کا حکم باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے دورہ پیرمحل کمالیہ کے موقع پر ایم این اے ریاض فتیانہ کے گن مینوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے رامیش کے والدین سے ملاقات کی ملاقات میں رامیش کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو انصاف کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی پانچ لاکھ روپے کی امداد کے بارے میں پوچھا جس پر انہیں بتایا گیا کہ تین لاکھ روپے والدین کو دے دیا گیا ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سید جاویداقبال بخاری کو فی الفور دولاکھ روپے اداکرنے کا حکم دیا 

No comments:

Post a Comment