Pirmahalupdates,
وفاقی گرانٹ سے کروڑوں روپے کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں کوئی کریڈٹ لینے والا نہیں پاکستان
پیپلزپارٹی کے صوبائی ضلعی عہدیداران فی الفور وفاقی گرانٹ سے پایہ تکمیل ہونے والے منصوبہ جات کو عوامی مفاد کے پیش نظر مکمل کروائیں تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے پیرمحل شہر سمیت ضلع بھر میں کروڑوں گرانٹ سے وفاقی حکومت کی طرف سے میگاپراجیکٹ شروع کروائے جن پر 70فیصد سے 90فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جس میں پیرمحل شہر میں پانچ کروڑ روپے سے بے نظیر بھٹو پارک کی تکمیل بھی شامل ہے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی کے سیٹ چھوڑنے اور خالد خان کھرل کے پاکستان پیپلزپارٹی سے تحریک انصاف میں جانے کے بعد پیرمحل میں جاری وفاقی گرانٹ سے کروڑوں روپے کے منصوبہ جات کا کریڈٹ لینے والا کوئی نہیں بے نظیر بھٹو پارک پر نصب پاکستان پیپلزپارٹی کے بڑے بڑے بورڈ چوری ہوگئے جبکہ ٹھیکیدار نے کام بند کردیا وفاقی حکومت کے چند ماہ باقی ہے سماجی فلاحی حلقوں نے گورنر پنجاب سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی ضلعی عہدیداران سے مطالبہ کیا ہے فی الفور وفاقی گرانٹ سے پایہ تکمیل ہونے والے منصوبہ جات کو عوامی مفاد کے پیش نظر مکمل کروائیں
No comments:
Post a Comment