Sunday, 18 November 2012

pirmahalupdates,

Pirmahalupdates, 
بلٹ پروف سیشوں کے حصار میں عوام سے خطاب کرنے والے کس طرح خادم اعلیٰ ہوسکتے ہیں پیرمحل تحصیل بنانے کاد وسری بار اعلان کرکے کریڈٹ لینے والے سیاستدانوں کو آنے والے الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے ان خیالا ت کا اظہارافتخار سیالوی عرف رانا چھکا چیئرمین اتفاق گروپ پیرمحل نے خود ساختہ پیرمحل تحصیل بناؤکے بانی صدر بن کر عوام کو گمراہ کرنے کے خلاف مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا چھ لاکھ آبادی کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پیرمحل تحصیل بناؤتحریک جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے برملا اعلان کیا جس کو بعض نام نہاد افراد نے اپنی کارکردگی ظاہر کرتے ہوئے ساڑھے چار سال نہ صرف پیرمحل کے عوام کو بیوقوف بنائے رکھا بلکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی بدنامی کا باعث بھی بنے رہے آج پھر اسی طرح عوام کوبیوقوف بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ کے اعلان کے بعد شہریوں کو بے وقوف بنانے کے درپے ہیں انہوں نے کہا پیرمحل تحصیل چھ لاکھ آبادی کا دیرینہ مطالبہ ہے جس کے قیام میں ہر چھوٹے بڑے بچے بوڑھے خواتین مرد ایم پی اے ایم این اے سیاسی سماجی صحافتی سماجی حلقوں سول سوسائٹی کی جدوجہد شامل ہے یہ تحریک کسی ایک شخص کی نہیں بلکہ چھ لاکھو ں مکینوں کا دیرینہ مطالبہ بن چکی ہیں انہوں نے کہا اگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے اعلان پر عملدرآمد نہ کروایا تو اس کا خمیازہ آنے والے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھگتنا پڑے گا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو جلد ازجلد اپنے اعلان پر عملدرآمد کرواتے ہوئے پیرمحل تحصیل کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے 

No comments:

Post a Comment