rajana city

پاکستان اورپاکستانیوں کو نااہل حکمرانوں کے چنگل سے چھڑانے کاوقت آگیا۔بدعنوان حکومت نے پاکستان کومقروض اوراس کی معیشت کومفلوج کردیاہے۔کرپشن کی نحوست سے قومی ادارے ناکارہ ہورہے ہیں۔دنیا کاکوئی ملک قرض کے سہارے زیادہ دنوں تک نہیں چل سکتا۔نااہل حکمران بار بار قرض کی وصولی کیلئے آئی ایم ایف سمیت مقتدرقوتوں کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار رانا غلام سرور ضلعی ممبر بیت المال کمیٹی ضلعی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہوس پرست حکمران پاکستان کے نام پرقرض لے کراپنے نجی اکاؤنٹ میں منتقل کردیتے ہیں جبکہ اس کاسودعوام کواپنے خون سے اداکرناپڑتاہے حکمرانوں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ گلے میں امریکہ کی غلامی کاطوق پہناہواہے انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولے نے اپنی کرسی بچانے کے چکر میں قومی عزت و وقار کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے‘ملک میں بدامنی‘ بیروزگاری اورلوڈشیڈنگ سے ملکی معیشت کا پہیہ جام ہوچکا ہے۔ غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنا دی گئی ہے انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن ہی عوام کی تمام امیدوں کامرکز ہے ن لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ثابت کردیاہے۔ شریف برادران پاکستان کوترقی وخوشحالی کی بلندیوں تک لے جائیں گے ملک کوموجودہ بحرانوں سے مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائدین شریف برادران نے اپنے دور اقتدار میں ملکی تعمیر وترقی، سلامتی وبقا قومی خوشحالی کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی جبکہ نوازشریف ملک وقوم کواندھیروں اورانگاروں سے بچانے ، لوڈشیڈنگ، بدامنی، بے روزگاری اورمہنگائی سے نڈھال عوام کے آنسوپوچھنے اور کرپشن کی آگ بجھانے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔ میاں نوازشریف ہی حقیقی معنوں میں لیڈر ہیں اورعام انتخابات میں عوام پاکستان مسلم لیگ ن کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی۔
No comments:
Post a Comment