Thursday, 25 October 2012

ڈاکٹر کشف ریاض اللہ

قوم توانائی ،مہنگائی اوربیروزگاری سمیت مختلف قومی بحرانوں سے مستقل نجات اوراپنے بنیادی حقوق کی یقینی حفاظت کیلئے مسلم لیگ (ن)کومینڈیٹ دے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ملک وقوم کی کایاپلٹ دے گی۔ میاں نوازشریف نے ریاست،جمہوریت اورمعیشت کی مضبوطی کیلئے اپناقومی کرداراداکیاجبکہ بدعنوان حکمرانوں نے اپنے حامی این آراوزدگان کواحتساب کے'' چابک ''سے بچانے کیلئے آئین کا بھرکس بنادیاہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کشف ریاض اللہ صوبائی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا تعلیم ،صحت ،زراعت اورصنعت کے شعبہ جات میں نمایاں ترقی کے حوالے سے میاں شہبازشریف کی کمٹمنٹ اوران کاکام قابل قدرہے۔میاں شہبازشریف عوام کوتعلیم اورصحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف پاکستان کوحقیقی معنوں میں فلاحی اسلامی ریاست بنانے اورمنتشرعوام کومتحدکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا قوم عیدالضحیٰ پر اپنے غریب اور مستحق بھائیوں کو اپنی عید کی خوشیوں میں شامل کرکے حقیقی خوشی جوکہ غرباء مساکین کی امداد کرنا حاصل کرے یہی قربانی کا اصل مقصدا ور یہی ملکی حالات کا تقاضا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر صدف ریاض اللہ برطانیہ پلٹ ، ڈاکٹر اسد ذیشان ، ڈاکٹر شاہد محمود ، چوہدری محمداشفاق بھی موجود تھے 

No comments:

Post a Comment