Tuesday, 30 October 2012

پیرمحل تحصیل


پیرمحل تحصیل بنانے کی مخالفت کرنے 
والے اور اس تحریک کی آواز ایوانوں میں نہ اٹھانے والے ایم این 
اے اور ایم پی اے کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ مزید لاکھوں عوام کی نام نہاد ترجمانی کریں لاکھوں افراد کے دیرینہ حقوق کی آواز نہ اٹھانے اور اس کی آواز کی مخالفت کرنے والوں پر عوامی طاقت سے زمین تنگ کر دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہاررانامحمدشفیق سابق امیدوار پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگرپیرمحل کے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے پیرمحل تحصیل بناؤ وعدے کی بات وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے نہیں کرسکتے تو وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں انہوں نے کہا کہ پیرمحل تحصیل بناؤ مہم کی مخالفت کرنے والے سیاستدانوں کو عوامی مخالفت کی صورت میں آئندہ الیکشن میں سنگین نتائج بھگتناہوں گے انہوں نے کہا کہ پیرمحل کی ٹیکس ہائے کی مدمیں آمدنی پونے دوکروڑ روپے تحصیل کونسل کمالیہ بے دردی کے ساتھ لوٹ ر ہی ہے وہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پیرمحل تحصیل کی تحریک اپنی منزل کے قریب ہے پیرمحل تحصیل مخالف دشمنوں کو یہ بات ہضم نہیں ہو پا رہی ان 
کا مقصد ہے پیرمحل کومحرومیوں
کا شکار کردیا جائے تاکہ یہاں کی عوام تعلیمی،کاروباری ،سماجی طور پر ترقی نہ کر سکیں


No comments:

Post a Comment