پیرمحل( اپ ڈیٹ )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبرنے کہا ہے کہ طلبہ ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور ان کی آبیاری کے لئے حکومت پنجاب نے گراں قدرفنڈزفراہم کئے ہیں اور اس فنڈز کے صحیح استعمال کو یقینی بنایاجائے ،اساتذہ طلبہ کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دیں تاکہ ملک کو ایک بااخلاق نوجوان نسل اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کرسکے۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویوکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل /ڈسٹرکٹ ما نیٹر نگ آفیسرحافظ محمد نجیب،ای ڈی اوایجوکیشن راؤعتیق احمد،ڈی اوسیکنڈری محمد اکرم چوہدری ،ڈی او ایلیمنٹری ملک محمد الطاف ،ڈی ٹی ایس ہیڈرفعیہ سلطانہ، ڈپٹی ڈی او زنانہ ٹوبہ راحیلہ شکیل ،ڈپٹی ڈی او زنانہ کمالیہ نسرین اختر اوراے ای اوز موجود تھے۔ڈی سی او عامر اعجاز اکبرنے کہاکہ اساتذہ تمام سکولوں میں فراہم کردہ سہولیات کو فی الفور مکمل کریں۔انہوں نے خبردارکیا کہ جن سکولوں میں پینے کے پانی،بجلی اورٹوائلٹ بلاک کی سہولت فنکشنل نہ ہونیوالے سکولوں کے سربراہان کو فارغ کر دیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ اساتذہ سکولوں کی صفائی ستھرائی، سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دیں اورغیرحاضری کے عادی اور کام نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروغ داشت نہیں کیاجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں شروع ہونے والے ارلی چائلڈ ایجوکیشن پرگرام کے تحت نچلی سطح پر طلبہ کے سکولوں میں داخلہ کو بڑھایا جائے اور اساتذہ اس پروگرام کے ذریعہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو پنجاب بھر میں رول ماڈل بنانے کے لیے اہم کردار اداکریں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ محمد نجیب نے اجلاس میں بتایا کہ ای سی ای پراجیکٹ پر اور باقی تمام ترقیاتی کاموں پر جلدی سے کام جاری اور ان سکیموں پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔
No comments:
Post a Comment