Sunday, 29 November 2015

Pirmahal

(پیر محل اپ ڈیٹ) شارٹ سرکٹ سے ٹیکسٹائل ملز کے گودام میں آتشزدگی لاکھوں روپے مالیت کی کپاس جل کر خاکستر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی قیادت میں ریکسیوفائربریگیڈ نے آگ پر قابو پایا تفصیل کے مطابق پیرمحل رجانہ روڈ پر واقع مقبول ٹیکسٹائل میں شارٹ سرکٹ سے 60/70لاکھ روپے مالیت کی کاٹن جل کر خاکسترہوگئی جس کی زد میں آکر مزدورصفدر علی ولد محمدا شرف قوم بھٹی شدید زخمی ہوگیا شیخ فیصل ایڈمن منیجرکے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی آگ کی اطلا ع پاکرحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی قیادت میں ریکسیو 1122فائربریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے مسلسل جدوجہد سے آگ پر قابوپایا

No comments:

Post a Comment