Monday, 5 November 2012

pirmahalupdates,


انتظامیہ کی سردمہری پنجاب حکومت کی ون ڈش سے زائد کھانوں پر پابندی کے احکامات کی کھلم کھلاخلاف ورزی پارکس اور گلیوں میں سڑکیں بلاک کرکے شامیانے لگاکر انواع اقسام کے کھانے دیے جارہے ہیں تفصیل کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف کے حکم کے مطابق شادی بیاہ پر ون ڈش کی اجازت ملنے کے باعث غریب اورسفیدپوش طبقہ کوریلیف ملا تھا مگر انتظامیہ کی سردمہری کے باعث انواع واقسام کے کھانے اور شہر کی اہم سڑکوں گلیوں کوتین تین دن شامیانے لگاکر بلاک کرکے پنجاب حکومت کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے جبکہ پبلک کے لیے قائم کیا گیا اقبال پارک پیرمحل امیر طبقے کے لیے شادی گھر بن چکا ہے یونین انتظامیہ سمیت مانیٹرنگ اتھارٹی کوباقاعدہ دعو ت نامہ بھیج کرکوئی بھی کاروائی کرنے سے نہ صرف تحفظ حاصل کرلیا جاتاہے بلکہ کسی قسم کے چھاپے کے پیش نظر ان کی معاونت حاصل کی جاتی ہے سماجی فلاحی حلقوں نے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ فی الفور ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد رکروایاجائے سڑکوں گلیوں پارکس میں شادی بیاہ پر پابندی لگائی جائے

No comments:

Post a Comment