Thursday, 1 November 2012

PIRMAHAL


نواحی بستی موضع کوہل کلاں پیرمحل بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل کو بس کی ٹکر ایک جان بحق ایک بچی ایک عورت سمیت تین افرادشدید زخمی تفصیل کے مطابق نواحی بستی موضع کوہل کلاں پیرمحل بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل نمبرJGF-2466پر سوار بشیراحمد ولد شمیر ،ادریس ولد بشیر احمد شازیہ زوجہ بشیر احمد آسیہ دختر بشیر احمد شادی کی تقریب میں سے واپس آرہے تھے کہ مسافر بس نمبرND-1121 جو فیصل آباد سے صاد ق آباد جارہی تھی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ادریس ولد بشیر احمد موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ بشیراحمد ولد شمیر ، شازیہ زوجہ بشیر احمد آسیہ دختر بشیر احمدشدید زخمی ہوگئے جنہیں مخدوش حالت کے پیش نظر سول ہسپتال پیرمحل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا جہاں پر بشیر احمد اور شازیہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے جن کو ہیڈانجر ی کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے بس ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا تھانہ پیرمحل پولیس نے دیہاتیوں کی توڑ پھوڑ کے پیش نظر بس کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا 
یادرہے ایک روز قبل تیز رفتاری کے باعث پیرمحل سندھلیانوالی روڈ چک نمبر674/15گ ب اڈاپر تیز رفتار اے سی روڈ لائنر کوہستان کمپنی نمبری2376جو ملتان سے فیصل آباد جارہی تھی نے تیزرفتاری سے دوموٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی تھی جس کے نتیجہ میں دونوں موٹرسائیکل سواررمضان ولد بھولا آرائیں اور ساتھی فرزندعلی ولد علی شیر گجرموقعپر ہلاک ہوگئے تھے دیہاتیوں نے احتجاج روڈ بلاک کردی دوروز میں تیزرفتاری کا یہ دوسرا واقعہ ہے

No comments:

Post a Comment