Wednesday, 6 December 2017

PP 89 Report

پیرمحل (سروے رپورٹ حلقہ پی پی 89) الیکشن آنے سے قبل ہی الیکشن کمپین میں لاکھوں روپے بانٹے جانے لگے حلقہ پی پی 89 کے ووٹروں کی چاندی تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی 89 میں فی کس ووٹ5000سے 7000 روپے میں بکنے لگا حلقہ کی عوام کا کہنا ہے کہ پی پی 89 سے امیدواران کا مالی حالت سے مضبوط ہونا غریب عوام اور نادار افراد میں خوشی کی لہرحلقہ پی پی 89کے امید واران کا ایک دوسرے کے وو ٹ دھڑے جوڑ توڑ کر نے میں سر گرم دیکھائی دیتے ہیں دوسری طرف اپنی کمپین کی اور حلقہ میں ہونے والی بیٹھک کو فیس بک وٹس ایپ گروپس میں شئیر کی جا تی ہے جو کو دوسرے امید وار کو ٹیگ کی جاتی جس کو دیکھ کر مخالف امید وار اسی جگہ جانے کی کوشش کر تا ہے اور انہیں ووٹروں کے ساتھ تصاویرات بناکر فیس بک وٹس ایپ پر اپ لوڈ کی جاتی اور پھر ان پر طرح طرح کے برے کمنٹس کر نے والے اپنی کمر کس لیتے ہیں زرائع کا مزید کہنا تھا کہ امیدواران کی طرف سے ان کو گاڑیاں ، موٹر سائیکل کی آفر بھی کی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف امیدواران کی خاطر توازہ کی جاتی ہے تو ان کو امید وار کی طرف سے نظرانہ پیسوں کی مد میں دیا جاتا ہے امید واران کی ہر گاؤں اور وارڈ میں ایک ایک خبری موجود ہوتا ہے جو کہ ہر روز رات گاؤں میں ہونے والے واقعات اور آنے جانے والے افراد کی خبر امیدواران کو پہنچاتا ہے زرائع کے مطابق حلقہ پی پی 89 کی خصوصی رپورٹ نیشنل لیول پر ہائی لائٹ کی جائے گی جس میں امیدواران کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا جا ئے گا ۔ حکومتی زرائع امید واران کے کاروبار آمدن اور ٹیکس کے مطلقہ حکومتی ادارے خاموش ۔

No comments:

Post a Comment