پیرمحل (اپ ڈیٹ ) عوامی خدمت میرا طرہ امتیاز ہے مخالفین جھوٹے پراپیگنڈوں سے مجھے عوامی خدمت سے نہیں روک سکتے سیاست کو عبادت سمجھ کررہے ہیں اپنی روایت کو جاری ساری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ہمراہ چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین وکونسلروں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفر نس میں کیا انہوں نے کہا لوٹ مار اور دھونس دھاندلی کی سیاست کو عوامی مینڈیٹ سے دفن کردیا ہے اب کوئی بھی کونسلر ہارس ٹریڈنگ اور بلیک میلنگ کرتے ہوئے عوامی مفاد کے کام نہیں کرسکے گا ہماری لوٹ مار گروپ کے خلاف جنگ ہے 25سال سے عوام کی خدمت کررہے ہیں بطور نائب ضلع ناظم اور دودفعہ ناظم اور چیئرمین بلدیہ پیرمحل اپنی خدمات انجام دے کر پیرمحل کی تعمیر وترقی میں اپنا کردا راداکیا اب تحصیل پیرمحل میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکر محرومیوں کا ازالہ کریں گے انہوں نے کہا کہ قرآن پر حلف دینے کی ویڈیو کو یک طرفہ پیش کرکے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور پاک قرآن کو بنیاد بناکر اپنے قول فعل کی پاسداری نہ کرے تو پھر جھوٹے پراپیگنڈہ کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے وہ دنیا اور آخرت میں ناکام نامراد ہونے سمیت اپنے تمام ترحربوں میں مجرم رہتا ہے ناکامی اس کا مقدر ٹھہرتی ہے انہوں نے کہا کہ وائس چیئرمین شپ لینے کا دعویٰ کرنے والوں نے ہر فورم پر میری مخالفت کی اور چیئرمین شپ کے کاغذات نامزدگی مسترد کروانے کے لیے ہرفورم استعمال کیا مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے عزت سے نواز ا اور میرے مخالفین کل بھی ناکام نامراد تھے آج بھی اللہ تعالیٰ کے کرم فضل سے انہیں شکست فاش ہوئی انہوں نے کہا مخالفین کے جھوٹے پراپیگنڈے مجھے عوامی خدمت سے نہیں روک سکتے پیرمحل تحصیل کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے ہم ایک ٹیم ورک کے طورپر کام کریں گے تاکہ پیرمحل شہر اور تحصیل بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی بدولت تحصیل کی تقدیر بد ل سکے
No comments:
Post a Comment