Thursday, 14 May 2015

Pirmahal


پیرمحل (راحیل گجر سے ) سانحہ کراچی ظلم کی انتہا ہے اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے پوری قوم اسماعیلی کمیونٹی کے غم میں برابر کی شریک ہے ان خیالات کا اظہار الطا ف حسین شہزاد ضلعی صدر نیشنل پیس اینڈجسٹس کونسل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا صنعتکاروں ‘ تاجروں اور کاروباری افراد پر مشتمل پر امن اسمٰعیلی برادری پر دہشتگردانہ حملہ براہ راست پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے ‘ دہشتگرد سرمایہ کاروں ‘ صنعتکاروں اور تاجروں و کاروباری افراد کو خوفزدہ کرکے پاکستان چھوڑنے اور سرمایہ بیرون ملک منتقل کرنے پر مجبور کررہے ہیں تاکہ پاکستان اقتصادی و معاشی طور پر تباہ ہوکر ناکام ریاست میں تبدیل ہوجائے اسلئے پاکستان کے مستقبل کے تحفظ اور اس کی عالمی ساکھ و وقار کو محفوظ رکھنے کیلئے دہشتگردوں کی سرکوبی ‘ قاتلوں کی گرفتاری اور ان کے سرپرستوں و سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچا نا ناگزیر ہوچکاہے ۔ انہوں نے اس موقع پر آغا خان کمیونٹی سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور دہشتگردوں سے اسی آہنی ہاتھ سے نمٹنے کا مطالبہ کرتے حکومت کو فی الفور اس سانحہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے اور اسمٰعیلی کمیونٹی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

No comments:

Post a Comment