Friday, 2 November 2012

pirmahalupdates,

23دسمبر کومینار پاکستان میں ہونے والے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تاریخی عوامی استقبال میں لاکھوں مرد و خواتین شرکت کرکے موجود ہ استحصالی نظام کے خلاف بیزاری کا اعلان کریں گے اور یہ استقبال ملک میں نئے مثبت رجحان کو جنم دے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر غلام شبیر وڑائچ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے پناہ سیاسی ٹیلنٹ ہے مگر موجودہ انتخابی نظام صرف انہیں آگے آنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو 6دھائیوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔موجودہ مسائل کا حل تین سال کیلئے غیر سیاسی حکومت کا قیام ہے جو ملک کو نیا سوشل آرڈر،نیا سیاسی نظام دے تا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا قیام ممکن ہو سکے موجودہ انتخابی نظام کے حوالے سے ریفرنڈم کرایا جائے۔عوام موجودہ انتخابی نظام کی خرابیوں کے خلاف بغاوت کر دیں اور انتخابی اصلاحات تک چین سے نہ بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں 10سے 20کروڑ لگانے والوں کا الیکشن بنتا ہے اور ان میں سے ایک جیتتا ہے۔ملک و قوم کی دشمن کچھ شخصیات یا جماعتیں نہیں بلکہ ظالمانہ استحصالی انتخابی نظام ہے جس نے عوامی خوشحالی اور ملک ترقی کو غصب کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نام نہاد جمہوری کلچر کے تحت ہونے والے انتخابات کی دھاندلیاں موجودہ انتخابی نظام کا ہی شاخسانہ ہیں جس کا تسلسل آج بھی جاری ہے ۔جب تک موجودہ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑا نہیں جاتا ملک کے 2 فی صد طبقات 98 فی صد عوام کے حقوق سے کھیلتے رہیں گے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام موجودہ نظام کی خرافات کو پوری شدت سے محسوس کر کے اس کے خلاف منظم جدوجہد کا آغاز کر دیں۔ تبدیلی کے نام پر قوم کو بے وقوف بنانے والے سن لیں اب ا ن کی سیاسی چالیں ناکام ہوں گی کیونکہ تحریک منہاج القرآن نظام کی تبدیلی کے لئے میدانِ عمل میں اتر چکی ہے ۔23دسمبر کومینار پاکستان میں ہونے والے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تاریخی عوامی استقبال میں لاکھوں مرد و خواتین شرکت کرکے استحصالی نظام کے خلاف اعلان بغاوت کریں گے اور یہ استقبال ملک میں نئے مثبت رجحان کو جنم دے گا

No comments:

Post a Comment